رسائی کے لنکس

ریمنڈ ڈیوس واقعہ میں خون بہا وصول کرنے والی خاتون قتل


ریمنڈ ڈیوس (فائل فوٹو)
ریمنڈ ڈیوس (فائل فوٹو)

امریکی سی آئی اے کے نجی اہلکار ریمنڈ ڈیوس کے ہاتھوں گزشتہ سال ہلاک ہونے والے دو پاکستانیوں میں سے ایک کی بیوہ اور ساس کو پیر کے روز لاہور میں قتل کر دیا گیا۔

بظاہر اس دوہرے قتل کی وجہ وہ ’’خطیر رقم‘‘ ہو سکتی ہے جو فیضان حیدر کے امریکی قاتل کو معاف کرنے کے بدلے میں اُس کی بیوہ زہرہ حیدر نے وصول کی تھی۔

مقامی پولیس افسر اطہر وحید نے کہا ہے کہ انھیں شبہ ہے کہ زہرہ اور اُس کی ماں کو قتل کرنے میں اُس کے باپ، شہزاد بٹ، کا ہاتھ ہے۔

اس پولیس افسر کے بقول زہرہ حیدر دوبارہ شادی کرنا چاہتی تھی اور اس سلسلے میں اُسے اپنی ماں کی حمایت بھی حاصل تھی۔ لیکن اس کے باپ کو خدشہ تھا کہ دوسری شادی کرنے کی صورت میں بیٹی تمام دولت اپنے ساتھ لے جاتی۔

شہزاد بٹ مبینہ طور پر اپنی بیوی اور بیٹی کے ساتھ اس معاملے پر تلخ کلامی کے بعد انھیں گولیاں مار کر وہاں سے فرار ہو گیا۔

XS
SM
MD
LG