رسائی کے لنکس

ماہرین کا کہنا ہے کہ ملیریے سے بچاؤ کے لیے LSM یا Larval Source Management کا استعمال کرکے بھی اسے بہت حد تک قابو کیا جا سکتا ہے۔ LSM کا مطلب یہ ہوا کہ مچھروں کو ان کی افزائش کے ابتدائی دور میں ہی ختم کر دیا جائے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ملیریے سے بچاؤ کے لیے ضروری ہے کہ مچھروں کی افزائش کو روکنے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ملیریے سے بچاؤ کے لیے LSM یا Larval Source Management کا استعمال کرکے بھی اسے بہت حد تک قابو کیا جا سکتا ہے۔ LSM کا مطلب یہ ہوا کہ مچھروں کو ان کی افزائش کے ابتدائی دور میں ہی ختم کر دیا جائے۔

افریقہ اور ایشیائی ممالک میں ہر برس چھ لاکھ سے زائد اموات کا سبب ملیریا ہے۔

ملیریے سے بچاؤ کے لیے اس وقت دنیا میں کیڑے مار ادویات کے ساتھ ساتھ گھروں میں جالیاں لگانا اور مچھر مار ادویات کا استعمال بھی کیا جاتا ہے۔ لیکن مچھر ان کیڑے مار ادویات کے خلاف مدافعت پیدا کرلیتے ہیں۔ اسی وجہ سے ماہرین نے تیرہ مختلف ممالک سے جس میں کینیا، مالی، تنزانیہ، فلپائن، سری لنکا اور یونان جیسے ممالک شامل ہیں، ڈیٹا اکٹھا کیا اور چند نتائج اخذ کیے۔

لیسی ٹسٹنگ، لندن میں حفظان ِ صحت کے اصولوں سے متعلق ایک کالج سے منسلک ہیں اور کہتی ہیں، ’یہ تحقیق اس لیے ضروری تھی کیونکہ ابھی بھی بہت سے افریقی اور ایشیائی ممالک میں ملیریا ختم کرنے کے لیے پرانے اور روایتی طریقے استعمال کیے جا رہے ہیں۔‘

مچھروں کی افزائش کو روکنے اور ختم کرنے سے ملیریے کو بہت حد تک روکنا ممکن ہے۔ لیکن لیسی ٹسٹنگ کا کہنا ہے کہ یہ عمل بہت آسان نہیں۔

لیسی ٹسٹنگ کے الفاظ، ’پہلی بات تو یہ ہے کہ ہمارے پاس ملیریا ختم کرنے کے لیے پہلے سے ہی اچھے پروگرامز دستیاب ہیں۔ مچھر مار ادویات اور گھروں میں جالیاں لگانے سے بہت حد تک مچھروں کو ختم کیا جا سکتا ہے۔ اور گذشتہ کئی دہائیوں سے یہی اقدامات اٹھا کر ملیریے پر بہت حد تک قابو پایا جا سکا ہے۔‘

عالمی ادارہ ِ صحت کی جانب سے LSM پروگرام کے استعمال کے لیے اصول مرتب کیے گئے ہیں۔ عالمی ادارہ ِ صحت فی الوقت افریقی ممالک کے دیہی علاقوں میں LSM پروگرام استعمال کرنے کی ممانعت کرتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ملیریا مچھروں سے پھیلتا ہے اور مچھر اپنے انڈے کھلے پانی میں دیتے ہیں۔ یہی انڈے بعد میں Larvae یا چھوٹی سنڈی کی شکل اختیار کر لیتے ہیں۔ جس کے بعد یہ سنڈی مکمل طور پر ایک مچھر کی شکل اختیار کر لیتی ہے۔ لہذا اگر مچھروں کو اس وقت ختم کر لیا جائے جب وہ سنڈی یا لاروا کی شکل میں ہوتے ہیں تو ان کی افزائش روکنا بہت حد تک ممکن ہے۔
XS
SM
MD
LG