رسائی کے لنکس

نارتھ کیرولینا: تین نوجوانوں کا قتل، ملزم کی عدالت میں پیشی


مقتولین کے حق میں مظاہرہ (فائل)
مقتولین کے حق میں مظاہرہ (فائل)

وکیل استغاثہ، راجر اکولز نے گذشتہ ماہ عدالت کے سامنے جمع کرائی گئی دستاویزات میں بتایا ہے کہ وہ ملزم کے لیے عدالت سے موت کی سزا کی استدعاکریں گے۔ قتل عمد کے جرم کا قصور وار ٹھہرائے جانے کی صورت میں، 46 برس کے کریگ اسٹیفن ہِک کو موت کی سزا ہوسکتی ہے

نارتھ کیرولینا کی عدالت میں سماعت کا آغاز ہونے والا ہے، جس میں اُس شخص کو پیش کیا جائے گا، جن پر کالج کے تین طالب علموں کو ہلاک کرنے کا الزام ہے۔

پیشی میں، عدالت یہ طے کرے گی آیا ملزم پر موت کی سزا کا الزام عائد ہو سکتا ہے۔ ہلاک شدگان کے اہل خانہ کا مؤقف ہے کہ یہ تین قتل مسلمان ہونے کی بنا ہوئے۔
وکیل استغاثہ، راجر اکولز نے گذشتہ ماہ عدالت کے سامنے جمع کرائی گئی دستاویزات میں بتایا ہے کہ وہ ملزم کے لیے عدالت سے موت کی سزا کی استدعا کریں گے۔ قتل عمد کے جرم کا قصور وار ٹھہرائے جانے کی صورت میں، 46 برس کے کریگ اسٹیفن ہِک کو موت کی سزا ہوسکتی ہے۔

ہِکس پر الزام ہے کہ 10 فروری کو اُنھوں نے 23 برس کے دعا شدی برکات، اُن کی 21 سالہ بیوی، یسور محمد ابو صلاح اور اُن کی 19 برس کی بہن، رازان محمد ابو صلاح کو گولی مار کر ہلاک کیا۔

پولیس کے مطابق، واقعے کا محرک بلڈنگ کے کمپلیکس میں ایک طویل مدت سے جاری پارکنگ لاٹ کا تنازع تھا۔

ہلاک شدگان کے اہل خانہ مصر ہیں کہ اُن کے بچوں کو اس بنا پر نشانہ بنایا گیا کیونکہ وہ مسلمان تھے، اور یوں، یہ ایک نفرت پر مبنی واقع ہے۔

ایف بی آئی نے قتل کی اس واردات کی متوازی ابتدائی انکوائری کی، یہ طے کرنے کے لیے آیا کسی وفاقی قانون کی خلاف ورزی تو نہیں ہوئی، جس میں نفرت کے رویے سے متعلق ضابطے بھی شامل ہیں۔

پولیس کی جانب سےدرج کردہ سرچ وارنٹس میں کہا گیا ہے کہ برکات کو اُن کے فلیٹ کے داخلی دروازے پر سر میں گولی لگی؛ جب کہ دونوں خواتین کو اُن کے باروچی خانے میں گولی ماری گئی۔ تفتیش کاروں کے مطابق، جائے واردات سے استعمال شدہ کارتوس کے آٹھ خول برآمد ہوئے۔

اس سے قبل، کے سرچ وارنٹس کے مطابق، ہِکس اور اُن کی بیوی کے فلیٹ سے ایک درجن ہتھیار برآمد ہوئے، جس کے علاوہ ایک ہینڈگن بھی شامل ہے، جو مشتبہ شخص کے پاس تھی، جو اُس نے گولیاں چلانے کے بعد پولیس کے حوالے کی۔

XS
SM
MD
LG