رسائی کے لنکس

جنرل کیانی کی ISAF کمانڈر اور صدر کرزئی سے ملاقاتیں

  • ب

جنرل کیانی کی ISAF کمانڈر اور صدر کرزئی سے ملاقاتیں

جنرل کیانی کی ISAF کمانڈر اور صدر کرزئی سے ملاقاتیں

پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی نے ہفتے کے روز کابل کا دورہ کیا جہا ں انھوں نے بین الاقوامی فوج کے ہیڈکوارٹر میں آئی سیف کے کمانڈر سے ملاقات کی ۔

فوج کی طرف سے جاری کیے گئے ایک مختصر بیان میں بتایا گیا ہے کہ دونو ں فوجی رہنماؤں نے پیشہ وارانہ امور پر بات چیت کی۔ جنرل کیانی نے افغان صدر حامد کرزئی سے بھی ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور زیربحث آئے۔

اُدھربرطانیہ کے وزیر اعظم گورڈن براؤن ہفتے کو غیر اعلانیہ دورے پر جنوبی افغانستان پہنچے جہا ں انھوں نے برطانوی فوجوں کی طالبان عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائیوں کا براہ راست جائزہ لیا۔

XS
SM
MD
LG