رسائی کے لنکس

کوہاٹ: بارودی مواد پھٹنے سے چار بچے ہلاک


کوہاٹ: بارودی مواد پھٹنے سے چار بچے ہلاک
کوہاٹ: بارودی مواد پھٹنے سے چار بچے ہلاک

پاکستان کے شمال مغربی صوبے خیبر پختون خواہ میں بدھ کو بارودی مواد پھٹنے سے چار بچے ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔

پولیس حکام نے بتایا ہے کہ دھماکا کوہاٹ چھاؤنی کے نواحی علاقے جرما میں ایک تالاب کے قریب ہوا جہاں یہ بچے کھیل رہے تھے۔

بعض اطلاعات کے مطابق بارودی مواد ایک تھیلے میں رکھا گیا تھا۔

شدت پسند اور جرائم پیشہ عناصر قبائیلی علاقوں سے ملحقہ کوہاٹ ضلع میں ایک طویل عرصے سے سرگرم ہیں اور اُنھیں بارودی سرنگوں اور گرنیڈ سمیت ہر قسم کے ہتھیاروں تک رسائی حاصل ہے۔

XS
SM
MD
LG