رسائی کے لنکس

جنوبی کوریا: لاپتہ ہونے والے ہیلی کاپٹر کا ملبہ مل گیا


جنوبی کوریا: لاپتہ ہونے والے ہیلی کاپٹر کا ملبہ مل گیا
جنوبی کوریا: لاپتہ ہونے والے ہیلی کاپٹر کا ملبہ مل گیا

جنوبی کوریا میں حکام کے مطابق امدادی کارکنوں کو ایک روز قبل لاپتہ ہونے والے ہیلی کاپٹر کی تلاش کے دوران بظاہر اس کا ملبہ مل گیا ہے۔ اس ہیلی کاپٹر میں عملے سمیت پانچ افراد سوار تھے۔

یہ ہیلی کاپٹر بدھ کی شام جزیرہ جے جو سے روانہ ہوا تھا اور پولیس کی ایک کشتی پر طبی امداد کی منتظر ایک خاتون افسر کو لینے کے بعد ہسپتال منتقل کر رہا تھا کہ اس کا رابطہ کمانڈ سینٹر سے منقطع ہو گیا۔

جمعرات کو خبررساں ادارے یونہاپ نے کہا ہے کہ علاقے میں ہیلی کاپٹر کی تلاش کے لیے بھیجی گئی ٹیم کو جو ملبہ ملا ہے وہ بظاہر لاپتہ ہونے والے ہیلی کاپٹر کا ہی ہے۔

XS
SM
MD
LG