رسائی کے لنکس

شمالی کوریا کے منحرف رہنما کی آخری رسومات


شمالی کوریا کے منحرف رہنما کی آخری رسومات
شمالی کوریا کے منحرف رہنما کی آخری رسومات

شمالی کوریا کے ایک نمایاں منحرف رہنما ہوانگ یونگ یوپ کی آخری رسومات جمعرات کو جنوبی کوریا میں ادا کی گئیں۔

شمالی کوریا کے منحرف رہنما کی آخری رسومات
شمالی کوریا کے منحرف رہنما کی آخری رسومات

دارالحکومت سیول میں اسان میڈیکل سنٹر میں منعقد کی گئی ان رسومات میں سابق صدر کِم یونگ سام کے علاوہ شمالی کوریا کی کمیونسٹ حکومت سے انحراف کرنے والے ہوانگ کے دیگر ساتھی بھی شریک ہوئے۔

87 سالہ ہوانگ اتوار کے روز اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے اور ان کی موت بظاہر حرکت قلب بند ہونے سے واقع ہوئی۔ وہ 1997ء میں شمالی کوریا کی حکمراں جماعت ورکرز پارٹی کے سیکرٹری کے عہدے پر فائض تھے جب بیجنگ کے دورے میں انھوں نے اپنی جماعت سے انحراف کیا۔

اپنی بقیہ زندگی میں وہ پیانگ یانگ پر کڑی تنقید کرتے رہے جس کی وجہ سے اُن کو متعدد مرتبہ قتل کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔

رواں برس شمالی کوریا سے تعلق رکھنے والے دو مشتبہ جاسوس بھی گرفتار کیے گئے تھے جن پر شبہ تھا کہ وہ ہوانگ کو قتل کرنے کی غرض سے جنوبی کوریا آئے۔

ہوانگ کو دایجیون (Daejeon) شہر کے قبرستان میں دفنایا جائے گا جہاں سابق صدور، اعلیٰ فوجی افسران اور دیگر سرکاری عہدیداروں کی قبریں بھی موجود ہیں۔ ہوانگ کو ان کی موت کے بعد جنوبی کوریا کے ’آڈر آف سول میرٹ‘ کا اعزاز بھی عطا کیا گیا ہے۔

XS
SM
MD
LG