رسائی کے لنکس

جنوبی کوریا کی بحریہ کا جہاز غرق، شمالی کوریا پر شبہ


شمالی اور جنوبی کوریا کے درمیان متنازع سمندری سرحد کے قریب جنوبی کوریا کے ایک بحری جہاز کے ڈوب جانے کے بعد جنوبی کوریا کی کابینہ کا ہنگامی اجلاس جاری ہے۔جنوبی کوریا کی خبر رساں ایجنسی یَون ہاپ نے یہ اطلاع بھی دی ہے کہ ملک کی بحریہ نے علاقے میں ایک ایسے جہاز پر فائرنگ کی ہے، جسے شناخت نہیں کیا جاسکا۔

فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوا کہ جنوبی کوریا کا جہاز کیوں ڈوب گیا۔لیکن سول سے ملنے والی ذرائع ابلاغ کی اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ عہدے دار اس بارے میں چھان بین کر رہے ہیں کہ آیا شمالی کوریا کے تار پیڈو نے اس جہاز کو ہدف بنایا تھا۔

جنوبی کوریا کی بحریہ نے کہا ہے کہ جہاز میں سوار بحریہ کے 100 سےزیادہ ملاحوں کو بچا لیا گیا ہے جب کہ باقی کے بارے میں خدشہ ہے کہ وہ ہلاک ہوگئے۔

جہاز مقامی وقت کے مطابق جمعے کو دیر گئے جزیرہ نما کوریا کے مغربی ساحل سے پرے سمندر کے متنازع علاقے میں غرق ہوا۔

اس واقعے سے پہلے شمالی کوریا نے حال ہی میں خبردار کیا تھا کہ وہ اس مہینے امریکہ اور جنوبی کوریا کی مشترکہ فوجی مشقوں کے جواب میں اپنی دفاعی تیاریوں میں اضافہ کر رہا ہے۔

XS
SM
MD
LG