رسائی کے لنکس

ایچ آئی وی: اساتذہ کو تشخیصی عمل سے نا گزارنے کی درخواست


ایچ آئی وی: اساتذہ کو تشخیصی عمل سے نا گزارنے کی درخواست
ایچ آئی وی: اساتذہ کو تشخیصی عمل سے نا گزارنے کی درخواست

جنوبی کوریا میں حکام کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے ان سے کہا ہے کہ وہ غیر ملکی اساتذہ میں HIVوائرس کی تشخیص کے عمل کو معطل کردیں۔

وزیراعظم کے دفتر کے حکام نے منگل کو اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسٹر بان نے یہ درخواست گذشتہ ہفتے جی 20 اقتصادی کانفرنس سے قبل سیول کے دورے کے موقع پر کی تھی۔

جنوبی کوریا،چین اور امریکہ نے رواں سال HIVوائرس سے متاثرہ افراد کی اپنے ملکوں میں آمد پر عائد پابندی ہٹا لی تھی لیکن جنوبی کوریا نے اپنے ہاں دوسرے ممالک سے آنے والے اساتذہ، جن میں اکثریت انگریزی بولنے والے مقامی لوگوں کی جو زبان دانی کے کورس کرواتے ہیں، میں تشخیصی عمل کو جاری رکھا تھا۔

ایسے افراد جن میں اس وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہو جائے وہ اپنی نوکروں سے ہاتھ دھونے کے علاوہ ملک بدر کیے جاسکتے ہیں۔

غیر ملکی اساتذہ کا کہنا تھا کہ یہ عمل امتیازی ہے جس کے باعث ان کے ساتھ منشیات کے عادی اور جنسی طور پر بھٹکے ہوؤں افراد کی طرح سلوک کیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ مسٹربان جنوبی کوریا کے سابق وزیر خارجہ بھی ہیں۔

XS
SM
MD
LG