رسائی کے لنکس

جنوبی کوریا:جہاز ڈوبنے کے واقعے کی تحقیقاتی رپورٹ جاری

  • ب

جنوبی کوریا:جہاز ڈوبنے کے واقعے کی تحقیقاتی رپورٹ جاری

جنوبی کوریا:جہاز ڈوبنے کے واقعے کی تحقیقاتی رپورٹ جاری

جنوبی کوریا نے اپنے جنگی جہاز کے ڈوبنے سے متعلق مکمل تحقیقاتی رپورٹ پیر کو جاری کر دی ہے۔ سیول اس ہلاکت خیز واقعے کا الزام شمالی کوریا پر عائد کرتا ہے۔

جنوبی کوریا کی وزرات دفاع کی جاری کردہ اس رپورٹ میں وہی نتیجہ اخذ کیا گیا ہے جو اس سے قبل مئی میں بین الاقوامی تفتیش کاروں نے اپنی رپورٹ میں پیش کیا تھا کہ جنوبی کوریاکاجنگی بحری جہاز شمالی کوریا کے تارپیڈو میزائل لگنے سے ڈوبا اور اس پر سوار چھالیس فوجی ہلاک ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق تحقیقات کے دوران دھماکاخیز مواد کی باقیات اور تارپیڈو کے کچھ حصے بھی ملے ہیں ۔ وزرات دفاع نے کہا ہے کہ تحقیقات نے یہ بات ثابت کردی ہے کہ انتہائی چھپ کر کیا جانے والا حملہ بھی شواہد چھوڑ جاتا ہے۔

تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ یون ڈیوک یونگ کا کہنا ہے کہ یہ مکمل رپورٹ اُن افراد کے لیے ہے جو اس واقعے کے بارے میں ”بے بنیاد افواہیں“ پھیلا رہے ہیں۔

سیول نے پیانگ یانگ سے اس کا جہاز غرق کرنے پر معذرت طلب کی ہے لیکن شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ اُس کا اس واقعے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

XS
SM
MD
LG