رسائی کے لنکس

شمالی اور جنوبی کوریا کے درمیان جوہری اُمور پر بات چیت


شمالی اور جنوبی کوریا کے درمیان جوہری اُمور پر بات چیت
شمالی اور جنوبی کوریا کے درمیان جوہری اُمور پر بات چیت

جوہری اُمور سے متعلق شمالی و جنوبی کوریا کے مصالحت کار بدھ کو چین کے دارالحکومت میں گزشتہ دو ماہ کے دوران دوسری مرتبہ مذاکرات کر رہے ہیں۔

جنوبی کوریا کے سفارت کار واے سنگ لیک اور شمالی کوریا کے ری یونگ ہو کی بیجنگ کے ایک نجی کلب میں ہونے والی ملاقات میں شمالی کوریا کے جوہری پروگرام پر چھ ملکی مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر بات چیت کی گئی۔

واے سنگ لیک
واے سنگ لیک

ایک وقفے کے دوران واے نے بتایا کہ بات چیت صحیح چل رہی ہے۔

اُنھوں نے کہا کہ دونوں فریقین نے کئی معاملات پر تبادلہ خیال کیا لیکن وہ نتائج کے بارے میں کچھ کہنے سے قاصر ہیں۔

جنوبی کوریا کے عہدے داروں نے منگل کو کہا تھا کہ واے کی کوشش ہو گی کہ شمالی کوریا مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے بارے میں سیول کی شرائط پر عمل درآمد کا یقین دلائے۔

جنوبی کوریا اور امریکہ پیانگ یانگ پر زور دیتے آئے ہیں کہ وہ ہتھیاروں کی تخفیف سے متعلق کیے گئے وعدوں کو پورا کرے۔

شمالی کوریا 2009ء میں مذاکرات سے الگ ہو گیا تھا اور اب اس کا موقف ہے کہ مذاکرات بغیر کسی شرائط کے دوبارہ شروع کیے جائیں۔ پیانگ یانگ کے اس موقف کی چین بھی حمایت کر رہا ہے۔

XS
SM
MD
LG