رسائی کے لنکس

جنوبی کوریا کا جاسوس طیارہ گر کر تباہ


جنوبی کوریا کا جاسوس طیارہ گر کر تباہ
جنوبی کوریا کا جاسوس طیارہ گر کر تباہ

جنوبی کوریا کاایک جاسوس طیارہ جمعہ کوتربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا۔

وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ دارالحکومت سیول سے 210 کلومیٹر جنوب میں جیون جوشہر میں پیش آیا ۔ طیارے میں سوار دو پائلٹوں کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔

حکام کے مطابق امریکی کمپنی میک ڈونل ڈگلس کا تیار کردہ جاسوس طیارہ اُڑان بھرنے کے تقریباایک گھنٹے بعد لاپتہ ہو گیا تھا۔

اس طیارے کے ذریعے خفیہ انداز میں تصاویر لی جاتی ہیں اور یہ امریکی افواج کی طرف سے ویت نام جنگ میں کثرت سے استعمال کیے گئے ایف فور فینٹم لڑاکا طیارے کی ایک قسم ہے۔

XS
SM
MD
LG