رسائی کے لنکس

جنگی طیارہ گر کر تباہ، دو پائلٹ ہلاک


جنگی طیارہ گر کر تباہ، دو پائلٹ ہلاک
جنگی طیارہ گر کر تباہ، دو پائلٹ ہلاک

جنوبی کوریا کی فضائیہ کا ایک لڑاکا طیارہ سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا ہے اور اس میں سوار دو پائلٹ ہلاک ہو گئے ہیں۔

فوجی حکام کا کہنا ہے ایف فائیو نامی یہ طیارہ جمعے کی صبح مشرقی ساحل کے نزدیک ایک تربیتی پرواز مکمل کرنے کے بعد گانگ نیونگ ائیر بیس کی جانب لوٹتے ہوئے لاپتا ہو گیا تھا۔

حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے دونوں پائلٹوں کی لاشیں تلاش کر لی گئی ہیں، البتہ حادثے کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی ہیں۔

اس حادثے کے تناظر میں جنوبی کوریا کی فضائیہ نے تمام ایف فائیو طیاروں کو گراونڈ کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ مارچ میں اسی ساخت کے دو طیارے تربیتی پرواز کے دوران پہاڑ سے ٹکرا کر تباہ ہو گئے تھے جس کے نتیجے میں جنوبی کوریا کی فضائیہ کے تین اہلکار ہلاک ہوئے۔

XS
SM
MD
LG