رسائی کے لنکس

جنوبی کوریا:مسافر طیارے پر فوجیوں کی فائرنگ


جنوبی کوریا:مسافر طیارے پر فوجیوں کی فائرنگ
جنوبی کوریا:مسافر طیارے پر فوجیوں کی فائرنگ

حکام کا کہنا ہے کہ ہفتے کو جنوبی کوریا کے فوجیوں نے ایک مسافر جہاز کو شمالی کوریا کا طیارہ سمجھتے ہوئے اس پر فائرنگ کی۔ جہاز پر عملے سمیت 119 افراد سوار تھے۔

جنوبی کوریا کے مغرب میں واقع گیوڈونگ جزیرے پر معمور سمندری حدود کے دو محافظوں نے آسیانا ائر لائنز کے مسافر طیارے پر اس وقت گولیاں برسائیں جب وہ سیول کے ہوائی اڈے پر اترنے جارہا تھا۔

آسیانا ائر لائنز جنوبی کوریا کی دو بڑی فضائی کمپنیوں میں سے ایک ہے۔ یہ جہاز چین سے سیول آرہا تھا۔

فائرنگ سے مسافر جہاز کو کوئی نقصان نہیں پہنچا کیونکہ وہ گولیوں کی پہنچ سے باہر تھا۔ حکام کے مطابق محافظوں نے دس منٹ تک فائرنگ کی اور اس دوران تقریباً 99 گولیاں داغیں۔

XS
SM
MD
LG