رسائی کے لنکس

منقسم کوریائی خاندانوں کی ملاقات کا رقت آمیز اختتام


منقسم خاندانوں کی ملاقات

منقسم خاندانوں کی ملاقات

کوریائی جنگ میں منقسم ہونے والے خاندانوں کی ملاقات کے لیے منعقدہ تقریب میں پیر کے روز اس وقت رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے جب طرفین میں بسنے والے خاندانوں نے ایک دوسرے کو الوداع کہا۔

تقریباً 430 جنوبی کوریائی باشندوں نے شمالی کوریا میں رہنے والے سو کے قریب اپنے رشتہ داروں سے ماؤنٹ کُم گانگ میں ملاقات کی ۔ یہ تین روزہ تقریب ہفتے کو شروع ہوئی تھی۔

تقریب کے اختتام پر بہت سے عمر رسیدہ افراد اپنے رشتہ داروں سے گلے مل کر روتے رہے کیونکہ انھیں اس بات کا احساس تھا کہ اب برسوں تک ان کا اپنے رشتے داروں سے رابطہ نہیں ہوسکے گا۔ دونوں پڑوسی ملکوں کے عام شہریوں کے درمیان مواصلاتی رابطے نہیں ہیں۔

منقسم خاندانوں کی ملاقات کا دوسرا دور بدھ کے روز سے شروع ہوگا جس میں دو سو شمالی کوریائی باشندے اپنے ایک سو جنوبی کوریائی رشتہ داروں سے اسی جگہ ملاقات کریں گے۔

XS
SM
MD
LG