رسائی کے لنکس

پیانگ یانگ کا سیول کو بحری مشقوں پر انتباہ


جنوبی کوریا اور امریکہ نے گذشتہ ہفتے مشترکہ بحری و فضائی مشقیں کیں تھیں
جنوبی کوریا اور امریکہ نے گذشتہ ہفتے مشترکہ بحری و فضائی مشقیں کیں تھیں

شمالی کوریا نے منگل کے روز متنبہ کیا ہے کہ رواں ہفتے متنازع سمندری حدود کے قریب ہونے جارہی جنوبی کوریا کی بحری مشقوں کا جواب دیا جائے گا۔

شمالی کوریا کے سرکاری خبرساں ادارے کا کہنا ہے کہ فوج ان بحری مشقوں کے خلاف سخت جوابی کارروائی کرے گی۔

جنوبی کوریا جمعرات سے دونوں ملکوں کے درمیان متنازع سرحد کے قریب پانچ روزہ بحری مشقیں کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جو اس سال مارچ میں مبینہ طور پر شمالی کوریا کی جانب سے اس کے ایک بحری جنگی جہاز کو ڈبونے کے نتیجے میں کی جا رہی ہیں۔

پیانگ یانگ 1200ٹن وزنی چیونان نامی جہاز کے غرق ہونے میں کردار ادا کرنے کو رد کرتا آیا ہے۔ اس حادثے میں 46 اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔

جنوبی کوریا اور امریکہ نے شمالی کوریا کو کسی قسم کی مہم جوئی سے باز رکھنے کے لیے گذشتہ ہفتے سی آف جاپان میں بڑے پیمانے پر مشترکہ بحری اور فضائی مشق کی تھی۔

XS
SM
MD
LG