رسائی کے لنکس

جنوبی کوریاکی خاتون کوہ پیما کا کارنامہ

  • ب

جنوبی کوریاکی خاتون کوہ پیما کا کارنامہ

جنوبی کوریاکی خاتون کوہ پیما کا کارنامہ

حکام کا کہنا ہے کہ جنوبی کوریاسے تعلق رکھنے والی کوہ پیما او یون سن (Oh Eun-sun) پہلی خاتون ہیں جنہوں نے دنیا کی 14 بلند ترین چوٹیاں سر کر لی ہیں۔

44 سالہ مس او نے یہ اعزاز منگل کو ہمالیہ کی اناپرنا چوٹی کو سر کر کے حاصل کیا۔ ان کا یہ کارنامہ جنوبی کوریا کے کے بی ایس ٹیلی ویژن پر براہ راست دکھایا گیا ۔ مناظر میں مس او چوٹی پر پہنچ کر جنوبی کوریا کا جھنڈا لہراتی اور آنسوبھری انکھوں کے ساتھ جیت کا نعرہ لگاتی دکھائی دیں۔

مس او کی مدِمقابل سپین کی کو پیماہ ایڈیورن پا سا بان (Edurne Pasaban) نے مس او کے 14 بلند ترین چوٹیاں سر کرنے کے ریکارڈ پر شک ظاہر کیا لیکن نیپال ماونٹینیئرنگ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ وہ اس اعزاز کی حقدار ہیں۔

XS
SM
MD
LG