رسائی کے لنکس

شمالی کوریا کی سرحدی چوکی پر، جنوبی کوریا کی فائرنگ کا الزام


شمالی کوریا کی سرحدی چوکی پر، جنوبی کوریا کی فائرنگ کا الزام
شمالی کوریا کی سرحدی چوکی پر، جنوبی کوریا کی فائرنگ کا الزام

شمالی کوریا نے جنوبی کوریا پردونوں ملکوں کو الگ کرنے والی کشیدگی کی شکارسرحد کی حفاظت پر مامور کوریائی فوجیوں پر فائرنگ کرنے کا الزام لگایا ہے۔

شمالی کوریا کے سرکاری خبررساں ادارے نے کہا ہے کہ جنوبی کوریا کی فورسز نےبقول ان کے اتوار کے روز مسلح اشتعال انگیزی کی۔ ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے مشرقی حصےکے غیر فوجی علاقے میں واقع شمالی کوریا کی پولیس کی ایک چوکی پر فائرنگ کی۔ جنوبی کوریا کی فوج کا کہنا ہے کہ ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔

پیانگ یانگ باقاعدگی کے ساتھ سؤل پر دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی بڑھانے کا الزام عائد کررہاہے، جو تکنیکی اعتبارسے 1953ءکوریا جنگ کے خاتمے پر ہونے والے معاہدے کے بعد سے حالت جنگ میں ہیں۔

جنوبی کوریا اس بارے میں بھی تحقیقات کررہاہےکہ آیا شمالی کوریا متنازع مغربی سمندر کی سرحد کے نزدیک 26 مارچ کو جنوبی کوریا کے ایک جنگی جہاز کے پراسرار طورپر ڈوبنے کے واقعہ میں ملوث ہے۔

اس حادثے کے نتیجے میں 45 ملاح لاپتا ہوگئے ہیں جن کے بارے میں خدشہ ہے کہ وہ ہلاک ہوچکے ہیں۔پیانگ یانگ اس واقعہ کے بارے میں خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے۔

XS
SM
MD
LG