رسائی کے لنکس

جنوبی کوریا: شمالی کوریا کے دو ماہی گیروں کی وطن واپسی


جنوبی کوریا: شمالی کوریا کے دو ماہی گیروں کی وطن واپسی
جنوبی کوریا: شمالی کوریا کے دو ماہی گیروں کی وطن واپسی


جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کی ان دو خواتین ماہی گیروں کو وطن واپس بھیج دیا ہے جنہیں اس ہفتے کے شروع میں اس وقت بچایا گیا تھا جب ان کی کشتی بھٹک کر جنوبی کوریا کے پانیوں میں پھنس گئی تھی۔

جنوبی کوریا کی یونی فیکشن وزارت نے کہا ہے کہ دو عورتوں کو دونوں ملکوں کے درمیان سرحد پر واقع گاؤں پن مونی جوم کے راستے وطن واپس بھیج دیا گیا۔ اس علاقے میں فائر بندی نافذ ہے۔

جنوبی کوریا کے ساحلی محافظوں کو وہ دونوں عورتیں جنوب مشرقی سمندر میں جزائر ڈوک ڈو کےنزدیک ملی تھیں۔

وزارت کا کہنا ہے کہ ان ماہی گیروں نے شمالی کوریا واپسی کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

جنوبی کوریا شمالی کوریا کے ان باشندوں کو ان کے ملک باقاعدگی سے واپس بھیجتا رہا ہے جو حادثاتی طور پر سرحد عبور کرلیتے ہیں اور وطن واپس جانا چاہتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG