رسائی کے لنکس

شمالی کوریا: جنوبی کوریا کے ساتھ مشروط مذاکرات پر آمادگی


شمالی کوریا نے کہا ہے کہ وہ جنوبی کوریا کے ایک جنگی بحری جہاز ڈوبنے کے واقعہ پر جنوبی کوریا کے ساتھ اس صورت میں فوجی مذاکرات کے لیے تیار ہے جب کہ کوریائی جنگ کی فائز بندی کے معاہدے کی نگرانی کرنے والا اقوام متحدہ کا کمشن اس میں حصہ نہ لے۔

کوریا کی سنٹرل نیوزایجنسی نے اتوار کے روز اپنی ایک رپورٹ میں کہا کہ پیانگ یانگ فوری طورپر فوجی مذاکرات کے لیے تیاری شروع کرسکتا ہے۔ لیکن ایجنسی کا کہنا ہے کہ امریکی افواج کو اقوام متحدہ فورسز کمان کے نام پر، بقول اس کے، شمالی اور جنوبی کوریاؤں کے تعلقات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔

جنوبی کوریا ، مارچ میں اپنے بحری جنگی جہاز چیونن کے ڈوبنے کاالزام، جس میں اس کے46 فوجی ہلاک ہوگئے تھے،شمالی کوریا پر لگا چکاہے۔ اقوام متحدہ کمان کی ایک کثیر ملکی ٹیم اس بارے میں چھان بین کررہی ہے کہ آیا شمالی کوریا کے حملے سے کوریائی فائربندی کے معاہدے کی خلاف ورزی تو انہیں ہوئی۔

پیانگ یانگ کی حکومت جہاز ڈوبے کے واقعے میں اپنے ملوث ہونے سے انکار کرچکی ہے۔

ہفتے کے روز گروپ -20 کے راہنماؤں نے جنوبی کوریا کے جنگی جہاز ڈوبنے کے واقعہ پر شمالی کوریا کی مذمت میں ایک بیان جاری کیا۔

XS
SM
MD
LG