رسائی کے لنکس

شمالی کوریا کی سیول کو دھمکی، پروپیگنڈے سے باز رہنے کا مطالبہ


شمالی کوریا کی سیول کو دھمکی، پروپیگنڈے سے باز رہنے کا مطالبہ
شمالی کوریا کی سیول کو دھمکی، پروپیگنڈے سے باز رہنے کا مطالبہ

شمالی کوریا نے جمعہ کے روز سیول کو دھمکی دی ہے کہ اگر اس کے خلاف پروپیگنڈہ کے طور پر نشرواشاعت کے منصوبے کو دوبارہ شرو ع کیا گیا تو اس کام کے لیے استعمال ہونے والے مقامات پر حملہ کیا جائے گا۔

سرکاری خبر رساں ادارے کورئین سنٹرل نیوز ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ جنوبی کوریا کی طرف سے پروپیگنڈہ مہم کے دوبارہ آغاز کی صورت میں سرحد پار لاؤڈ سپیکر ز اور دوسرے مقامات کو عملی طور پر نشانہ بنایا جائے گا۔

دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان 2004ء میں ایک معاہدہ طے پایا تھا جس کے تحت سرحد پار سرکاری سطح پر پروپیگنڈہ جنگ روکنے کا فیصلہ کیا گیا۔ لیکن جنوبی کوریا نے مارچ میں اپنے بحری جنگی جہاز کی تباہی کے واقعے کا ذمہ دار شمالی کوریا کو ٹھہراتے ہوئے اس مہم کو دوبارہ شروع کرنے کی تیاریاں کر لی ہیں۔ جنوبی کوریا کا الزام ہے کہ اُس کا جنگی جہاز شمالی کوریا کا تارپیڈو لگنے سے ڈوبا تاہم پیانگ یانگ اس کی تردید کرتا ہے۔

گذشتہ ماہ پان مون جوم کے علاقے میں ہونے والے دوطرفہ عسکری مذاکرات میں شمالی کوریا کے فوجی افسران نے سیول سے اشتعال دلانے والے اقدامات بند کرنے کا مطالبہ کیا تھا جس میں پروپیگنڈا کے لیے استعمال ہونے والے تشہیری پرچے اور شمالی کوریا کی سمندری حدود کی مبینہ خلاف وزری شامل ہیں۔

XS
SM
MD
LG