رسائی کے لنکس

کوسوو: نیٹو کی سربوں کو پیر تک کی ڈیڈ لائن


(فائل فوٹو)

(فائل فوٹو)

کوسوو میں تعینات نیٹو کی امن فورس نے سرب باشندوں کو شمالی سرحدی کراسنگ کے قریب سڑک پر کھڑی کی گئی رکاوٹیں ہٹانے کے لیے پیر تک کا وقت دیا ہے۔

کمانڈر ارہارڈ ڈریوز امن فورس کے اہلکاروں کی سرحد تک غیر مشروط اور مستقل رسائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ اُنھوں نے اتوار کو کہا کہ کوسوو میں نیٹو کا مشن لوگوں کی آزادانہ نقل و حرکت کو یقینی بنانا ہے اور نیٹو یہ ذمہ داری نبھائے گی۔

سڑک پر رکاوٹوں کی وجہ سے نیٹو کے قافلوں کی نقل و حمل ممکن نہیں۔

شمالی کوسوو میں موجود سرب باشندوں کا کہنا ہے کہ سرحدی کراسنگ بند کرنے کا مقصد اشیا اور سروسز کی فراہمی روکنا ہے۔ یہ افراد کوسوو کی حکومت کو تسلیم نہیں کرتے۔

کوسوو پولیس کی جانب سے جولائی میں رکاوٹیں ہٹانے کی کوشش کے دوران جھڑپوں میں ایک پولیس اہلکار ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہو گئے تھے۔

XS
SM
MD
LG