رسائی کے لنکس

سربیا اور کوسوو کے درمیان پہلے باضابطہ مذاکرات


ایک سکیورٹی اہلکار گاڑی کے اندر شواہد اکٹھے کر رہا ہے  
ایک سکیورٹی اہلکار گاڑی کے اندر شواہد اکٹھے کر رہا ہے  

کوسوو اور سربیا کے عہدیدار وں کے درمیان منگل سے دو روزہ اعلیٰ سطحی مذاکرات کا آغاز ہو رہا ہے ۔ تین سال قبل کوسوو کی طرف سے آزادی کے اعلان کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان پہلے مذاکرات ہیں۔

یورپی یونین کے تعاون سے ہونے والے ان مذاکرات میں تجارت، سفر اور علاقائی تعاون بڑھانے پر غور کیا جائے گا۔

سریبا سے کوسوو کی آزادی پر ان مذاکرات میں بات چیت نہیں کی جائے گی۔ کوسو و کو بطور آزاد ریاست 70ممالک نے تسلیم کر رکھا ہے لیکن بلغراد (Belgrade)اسے تسلیم نہیں کرتا۔

سربیا کے اعلیٰ مذاکرات کار برروکو سٹفانووک (Borko Stefanovic)نے پیر کو کہا تھا کہ پیش رفت کے لیے وقت درکار ہو گا اور کسی کو معجزے کی توقع نہیں رکھنی چاہیئے۔

یورپی یونین کے سفارت کار رابرٹ کوپر برسلز میں ہونے والے دوروزہ مذاکرات میں بطور ثالث شریک ہیں۔

XS
SM
MD
LG