رسائی کے لنکس

پاکستان: خیبرپختونخواہ، تعلیمی نظام انگریزی میں ہوگا


’سرمایہ دار اور غریب کا بچہ اب ایک ہی نصاب پڑھےگا‘، وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک۔

پاکستان کے صوبے خیبرپختونخوا کی حکومت نے صوبے کے تعلیمی نظام کو انگریزی میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جسکے بعد سرکاری اسکولوں میں اردو زبان کے بجائے انگریزی میں تعلیم دی جائےگی۔

وزیراعلیِ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہا کہ, ’نظام ِتعلیم اردو سے انگریزی میں تبدیل کیا جا رہا ہے جسکے بعد اسکولوں میں نصاب انگریزی میں ہوگا جبکہ سرمایہ دار اور غریب کا بچہ اب ایک ہی نصاب پڑھےگا۔‘

خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ صوبے میں یکساں تعلیمی نظام کے نفاذ کیلئے کیا گیا ہے۔

اس فیصلے کے اعلان کے بعد صوبے بھر کے تمام تعلیمی اداروں میں انگریزی تعلیم کو لازمی قرار دیا جائے گا جبکہ صوبے کے تمام سرکاری اسکولوں میں نجی اسکولوں میں پڑھایا جانے والا انگریزی نصاب پڑھایا جائےگا۔‘
XS
SM
MD
LG