رسائی کے لنکس

حکومت کے حمایت یافتہ اُمیدوار ماسکو کے میئر منتخب


سرگی سوبیانن
سرگی سوبیانن

سرگی سوبیانن کے مدِ مقابل ایلکسی نیولنی نے انتخاب کے نتائج کو مسترد کرتے ہوئے ووٹوں کی گنتی میں سنگین بے ضابتگیوں کا الزام عائد کیا ہے۔

روس میں حکام کا کہنا ہے کہ حکومت کے حمایت یافتہ اُمید وار سرگی سوبیانن نے ماسکو کے میئر کا انتخاب جیت لیا ہے۔

اُن کے مدِ مقابل ایلکسی نیولنی نے اتوار کو ہونے والے انتخاب کے نتائج کو مسترد کرتے ہوئے ووٹوں کی گنتی میں سنگین بے ضابطگیوں کا الزام عائد کیا ہے۔

پیر کو جاری کیے گئے نتائج کے مطابق سوبیانن کو 51 فیصد سے کچھ زیادہ ووٹ ملے جب کہ نیولنی نے 27 فیصد ووٹ حاصل کر سکے۔ چار دیگر امیدوار ان دونوں شخصیات سے بہت پیچھے رہے۔

سوبیانن کو انتخاب کے دوبارہ انعقاد سے بچنے کے لیے ووٹوں کی مجموعی تعداد کے نصف حصے سے زائد ووٹ حاصل کرنا تھے۔
ایلکسی نیولنی
ایلکسی نیولنی

نیولنی نے پیر کو کہا کہ ووٹوں سے متعلق اعداد و شمار میں ’’واضح رد و بدل‘‘ کیا گیا اور سوبیانن کی اکثریت ’’صرف جعل سازی سے یقینی بنی‘‘۔

عمومی تاثر یہی تھا کہ سوبیانن ہی انتخاب جیتیں گے۔ وہ روسی صدر ولادیمر پوٹن کے سابق چیف آف اسٹاف ہیں، اور تین برس قبل اُن کی بطور میئر تقرری کی گئی تھی۔
XS
SM
MD
LG