رسائی کے لنکس

’چنائی ایکسپریس‘ نے 15دن میں 200 کروڑ روپے کمائے تھے جبکہ ’کرش 3‘ نے پانچ دن پہلے ہی 200 کروڑ کا بزنس کرکے ریکارڈ اپنے نام کرلیا

رہتک روشن کی فلم ”کرش 3“ کم ترین وقت میں 200کروڑ روپے کماکرسب کو پیچھے چھوڑتی ہوئی آگے نکل گئی ہے۔ فلم نے پہلے چار دنوں میں 100کروڑ اور صرف 10دن میں 200کروڑ روپے کما کر اپنے بعد آنے والی فلموں کے لئے بینچ مارک سیٹ کردیا ہے۔ اس منزل تک پہنچناناممکن نہیں تو بہت مشکل ضرور ہوگا۔

”انڈیا ٹوڈے “ نے فلم سے متعلق جاری کردہ اعداد وشمار میں کہا ہے کہ فلم نے گزشتہ اتوار کو 16کروڑ 35لاکھ روپے کا بزنس کیا جس کے بعد پیر تک فلم مجموعی طور پر 211کروڑ 73لاکھ روپے کماچکی تھی۔۔۔مزید آسان الفاظ میں کہیں تو 2ارب، کروڑ اور 73 لاکھ روپے۔ 11

اس خطیر کمائی کے ساتھ ہی ’کرش 3‘ شاہ رخ خان اور دپیکا پڈکون کی میگاہٹ فلم ’چنائی ایکسپریس‘کو بھی روندتی ہوئی آگئے بڑھ گئی ہے ۔ ’چنائی ایکسپریس‘ نے 15دن میں 200کروڑ روپے کمائے تھے جبکہ ”کرش 3“ نے پانچ دن پہلے ہی 200کروڑ کا بزنس کرکے ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

یہی نہیں بلکہ ”کرش 3“ سپرہٹ فلموں ” ایک تھا ٹائیگر“ اور ”تھری ایڈیٹس“ کو بھی بہت دور چھوڑ آئی ہے حالانکہ ”چنائی ایکسپریس “ سے پہلے یہی دو فلمیں سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلمیں ثابت ہوئی تھیں۔۔۔مگر اب لگتا ہے کہ ” چنائی ۔۔“اور” کرش 3“کے بعد ”ایک تھا ٹائیگر“ و” تھری ایڈیٹس“ کا ذکر بھی لوگ بھول جائیں گے۔

’کرش3‘یکم نومبر کو ریلیز ہوئی تھی جس کا بجٹ ایک ارب سے ڈیڑھ سو ارب کے درمیان تھا۔ اسے تین ہزار پانچ سواسکرینز پر نمائش کے لئے پیش کیا گیا۔

سائنس فکشن پر مبنی فلم سیریز کا پہلا حصہ ”کوئی مل گیا “ کے نام سے سنہ 2003ء میں ریلیز ہوا تھا ، ’کرش تھری‘کرش نام کے ایک سپرہیرو کے گرد گھومتی ہے۔ پہلے حصے میں ’کرشنا(کرش )نے سدھارتھ آریہ سے اپنے والد روہت کو بچایا تھا جبکہ ”کرش 3“میں اسے ایک ’ڈارک فورس‘نامی ایک شیطان سے جنگ کرنا ہے ۔ وویک اوبرائے نے ڈارک فورس کا کردار ادا کیا ہے۔

فلم میں ایک نہیں دو ہیروٴئنز ہیں ۔۔کنگنا راناوت اور پریانکا چوپڑا جبکہ دیگر فنکاروں میں شامل ہیں راکھی ساونت، عارف ذکریااور سوریہ چوہان۔ پروڈیوسر، ڈائریکٹر اور میوزک دیا ہے راکیشن روشن نے۔
XS
SM
MD
LG