رسائی کے لنکس

کرم ایجنسی: انتخابی جلسے میں بم دھماکا، 15 ہلاک


جمعیت علمائے اسلام (فضل الرحمٰن گروپ) کے اُمیدوار منیر خان اورکزئی کے انتخابی جلسے میں یہ دھماکا ہوا جس میں 50 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔

پاکستان کے قبائلی علاقے کرم ایجنسی میں پیر کو جمعیت علمائے اسلام (فضل الرحمٰن گروپ) کے اُمیدوار منیر خان اورکزئی کے انتخابی جلسے میں دھماکے سے کم از کم 15 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہو گئے۔

منیر خان اوکزئی کرم ایجنسی سے قومی اسمبلی کے حلقے سے اُمیدوار ہیں۔

اوکرزئی ایجنسی کے اعلیٰ انتظامی افسر ریاض محسود نے میڈیا کو بتایا کہ وسطیٰ کرم ایجنسی کے علاقے سیواک میں یہ دھماکا اس وقت ہوا جب جلسے کے اختتام پر قائدین اسٹیج سے نیچے اتر رہے تھے۔

حکام کے مطابق بم دھماکا پہلے سے نصب بارودی مواد میں ریموٹ کنڑول سے کیا گیا۔

بم دھماکے میں منیر خان اورکزئی اور جمعیت علمائے اسلام کے دیگر مقامی رہنما میں محفوظ رہے۔



زخمیوں کو اورکرزئی ایجنسی کے انتظامی مرکز پاڑہ چنار کے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

اورکزئی ایجنسی سے مُنیر خان اورکزئی اس سے قبل آزاد اُمیدوار کے طور پر کامیاب ہوئے تھے اور 11 مئی کو ہونے والے انتخابات میں وہ جمعیت علماء اسلام (ف) گروپ کے اُمیدوار ہیں۔

اس سے قبل پیر کی صبح صوبہ خیبر پختونخواہ کے علاقے شبقدر میں پیپلز پارٹی کے امیدوار کے انتخابی دفتر پر دستی بم حملے میں تین افراد زخمی ہوئے۔
XS
SM
MD
LG