رسائی کے لنکس

کرم ایجنسی: طالبان حملے میں 10اہلکار ہلاک


کرم ایجنسی: طالبان حملے میں 10اہلکار ہلاک
کرم ایجنسی: طالبان حملے میں 10اہلکار ہلاک

پاکستان کے قبائلی علاقے، کُرم ایجنسی، میں منگل کے روز مشتبہ طالبان عسکریت پسندوں نے ایک فوجی چوکی پر حملہ کر کے کم ازکم 10 سکیورٹی اہلکاروں کو ہلاک اور 32 کو زخمی کر دیا۔

فوجی ذرائع کے مطابق گن شپ ہیلی کاپٹروں کی مدد سے کی گئی جوابی کارروائی میں حملے کو پسپا کر دیا گیا جس میں 34 جنگجو ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

فوج کی طرف سے جاری بیان میں ان جھڑپوں میں آٹھ اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے جب کہ زخمیوں کی تعداد 15 بتائی گئی ہے۔

وسطی کرم کے جوگی نامی دور دراز پہاڑی علاقے میں ہونے والی اس لڑائی میں جانی نقصانات کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

افغان سرحد سے ملحق کرم ایجنسی میں رواں ماہ سرکاری فوج اور شدت پسندوں کے درمیان متعدد خونریز جھڑپیں ہو چکی ہیں جن میں کم ازکم 140 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

پاکستانی حکام نے اب تک 18 سکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکت اور درجنوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

XS
SM
MD
LG