رسائی کے لنکس

کرم ایجنسی کے حلقہ این اے 38 میں انتخابات ملتوی


کرم ایجنسی کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 38 میں امن و امان کی خراب صورت حال کے باعث الیکشن کمیشن نے انتخابات ملتوی کر دیئے ہیں، اب نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

پاکستان کے قبائلی علاقے کرم ایجنسی کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 38 میں امن و امان کی خراب صورت حال کے باعث الیکشن کمیشن نے انتخابات ملتوی کر دیئے ہیں۔

اس قبائلی علاقے کی پولیٹیکل انتظامیہ نے الیکشن کمیشن سے انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی اب نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

کرم ایجنسی میں گزشتہ ہفتے جمعیت علمائے اسلام (فضل الرحمٰن) گروپ کے اُمیدوار حاجی منیر خان اورکزئی کے انتخابی جلسے میں بم دھماکے سے کم از کم 25 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

انتخابات کے انعقاد سے ایک روز قبل جمعہ کو بھی کرم ایجنسی میں سکیورٹی فورسز کی ایک چوکی پر دہشت گردوں کے حملے میں تین اہلکار ہلاک ہو گئے تھے جب کہ جوابی کارروائی میں نو حملہ آور مار گئے۔

اطلاعات کے مطابق اس قبائلی علاقے میں سکیورٹی فورسز نے بعض حصوں میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی شروع کر رکھی ہے۔
XS
SM
MD
LG