رسائی کے لنکس

کویت میں انتخابات، حزب اختلاف کا بائیکاٹ

 کویت کے انتخاب میں ایک خاتون اپنا ووٹ ڈال رہی ہے
کویت کے انتخاب میں ایک خاتون اپنا ووٹ ڈال رہی ہے

اکتوبر میں ہزاروں حکومت مخالف مظاہرین نے انتخابی قانون میں تبدیلیوں کے خلاف کویت سٹی کی سڑکوں پر مظاہرے کیے تھے۔

کویت میں پارلیمانی ارکان کے انتخاب کے لیے ہفتے کے روز پولنگ شروع ہوئی جب کہ حزب اختلاف کی جماعتوں نے الیکشن کا بائیکاٹ کررکھاہے۔

عینی شاہدین کا کہناہے کہ ووٹ ڈالنے کی شرح کم رہی۔

یہ انتخابات پارلیمنٹ کی تمام 50 نشستوں کے لیے ہوئے ہیں۔

حزب اختلاف نے کہا ہے کہ نئے انتخابی قانون کے تحت ہفتے کے روز ہونے والے انتخابات مغرب کے حمایت یافتہ امیر شیخ صبا الاحمد الصباح کے حامیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

کویت کی کابینہ پر پہلے ہی سے طویل عرصے سے برسراقتدار الصباح خاندان کا کنٹرول ہے۔

اکتوبر میں ہزاروں حکومت مخالف مظاہرین نے انتخابی قانون میں تبدیلیوں کے خلاف کویت سٹی کی سڑکوں پر مظاہرے کیے تھے۔
XS
SM
MD
LG