رسائی کے لنکس

خیبر ایجنسی: گھر پر گولہ لگنے سے چار ہلاک


خیبر ایجنسی: گھر پر گولہ لگنے سے چار ہلاک
خیبر ایجنسی: گھر پر گولہ لگنے سے چار ہلاک

قبائلی علاقے خیبر ایجنسی میں ایک مکان پر گولہ گرنے سے تین بچوں سمیت چار افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

مقامی حکام کے مطابق خیبر ایجنسی کے علاقے اکاخیل میں جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب ایک مکان پر ایک گولہ گرا جس ایک خاتون اپنی دو بیٹیوں اور نو عمر بیٹے سمیت ہلاک ہو گئی۔

گولہ گرنے سے مکان کا بیشتر حصہ مکمل طور منہدم ہو گیا، مقامی آبادی نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمی افراد کو ملبے سے نکال کر قریب ہی اسپتال پہنچایا۔

خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ میں سکیورٹی فورسز مقامی امن لشکر کے ہمراہ شدت پسندوں کے خلاف برسر پیکارہے اور ایک روز قبل تیراہ ہی میں دو بم دھماکوں میں کم از کم 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔

XS
SM
MD
LG