رسائی کے لنکس

کرغزستان میں نسلی بنیادوں پر تشدّد پھوٹ پڑا


کرغزستان میں نسلی بنیادوں پر تشدّد پھوٹ پڑا
کرغزستان میں نسلی بنیادوں پر تشدّد پھوٹ پڑا

کرغزستان میں جاری سیاسی عدم استحکام کے دوران نسلی بنیادوں پراُس وقت تشدّد پھوٹ پڑا جب بلوائیوں نے زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش کی۔ کم سے کم دو افراد ہلاک ہوگئے۔

پیر کو دیر گئے دارالحکومت بِشکیک کے مضافات میں جب سینکڑوں کرغز لوگوں نے مایَفکا نامی گاؤں میں روسی اور ترک نسل کے لوگوں کے گھروں میں توڑ پھوڑ شروع کی تو گولیاں چل پڑیں۔

ان ہنگاموں میں، جن کے دوران ڈنڈوں سے مسلح بلوائیوں نے گھروں کو آگ لگا دی، کم سے کم 13 افراد زخمی ہوگئے۔وزارتِ داخلہ نے کہا ہے درجنوں لوگوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور امن وامان بحال کرنے کے لیے فوج اور بکتر بند گاڑیوں کو علاقے میں بھیج دیا گیا ہے۔

حکومت کے خلاف اُن احتجاجی مظاہروں کے دوران، جن میں 84 لوگ ہلاک ہوئے تھے، سات اپریل کو جب سے سابق صدر کُرمان بیگ باقی یف کو معزول کیا گیا ہے ، کرغزستان میں حالات کشیدہ ہیں۔باقی یف ، جنہیں استعفیٰ دینے اور سابق سوویت ری پبلک سے نکل جانے مجبور کردیا گیا تھا، قزاقستان چلے گئے تھے۔

لیکن قزاقستان میں عہدے داروں نے پیر کے روز کہا ہے کہ باقی یف اب اُس ملک سے چلے گئے ہیں۔فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوا کہ وہ کہاں گئے ہیں۔

XS
SM
MD
LG