رسائی کے لنکس

رُوس نے بھاری تعداد میں اسلحہ مشرقی یوکرین پہنچایا: یوکرین


یوکرین اور مغربی ممالک کی جانب سے روس پر یہ الزام عائد کیا جاتا رہا ہے کہ وہ مشرقی یوکرین میں باغیوں کو مدد فراہم کرتا رہا ہے

یوکرین نے رُوس پر الزام لگایا ہے کہ روس نے یوکرین کے مشرقی حصے میں بڑی تعداد میں جنگجو، ٹینک، بھاری اسلحہ اور جنگی سامان بھیجا ہے۔

یوکرین کی نیشنل سیکورٹی اور ڈیفینس کونسل کے ترجمان، اینڈری لیانسکو نے جمعے کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ روس کی جانب سے کم از کم 32 ٹینک، 16 آرٹیلری سسٹم اور گولہ بارود سے بھرے ہوئے 30 ٹرک اور جنگجوؤں نے مشرقی یوکرین کا رخ کیا ہے۔

اینڈری لیانسکو کا کہنا تھا کہ رُوس سے یہ سامان مشرقی یوکرین کے اُن حصوں میں پہنچایا گیا ہے جو پہلے ہی باغیوں کے زیر ِ تسلط ہیں۔

اینڈری لیانسکو کا کہنا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں باغیوں کے ساتھ ہونے والی لڑائی میں پانچ یوکرینی فوجی ہلاک جبکہ درجن کے قریب زخمی ہوئے۔

یوکرین اور مغربی ممالک کی جانب سے روس پر یہ الزام عائد کیا جاتا رہا ہے کہ وہ مشرقی یوکرین میں باغیوں کو مدد فراہم کر رہا ہے۔

روس کی جانب سے اس الزام کی تردید کی جاتی رہی ہے۔

واضح رہے کہ یوکرین میں جاری بحران کے باعث رواں برس فروری کے بعد سے اب تک 4 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

XS
SM
MD
LG