رسائی کے لنکس

کرغزستان: عبوری حکومت کا فوج اور امریکہ کی حمایت کا دعویٰ


کرغزستان کی عبوری حکومت کی سربراہ نے کہا ہے کہ نئی حکومت کو ملک کی فوج اور امریکہ کی حمایت حاصل ہے۔

روزا اوتون بایوف نے پیرکے روز بشکیک میں کہا کہ کرغزستان کی فوج نئی حکومت کی حمایت کر رہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ ہفتے صدر کورمان بیک باکی یف کی برطرفی کے بعد امریکہ سمیت بہت سے ملکوں نے مدد کی پیش کش کی ہے۔

یورپی یونین کے ایک نمائندے نے اس بات کی تردید کی ہے کہ یورپی یونین عبوری حکو مت اور معزول صد باکی یف کےدرمیان ثالثی کرا رہی ہے ۔

پیرکے روز جنوبی کرغزستان میں مسٹر باکی یف اپنے معزول کیے جانے کے بعد سے پہلی بار لوگوں کے سامنے آئے ۔

تئیت میں اپنے بیسیوں حامیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے معزول راہنما نے کہا کہ وہ سابق سویت جمہوریہ کے بدستور قانونی صدر ہیں ۔ مسٹر باکی یف نے عبوری راہنماؤں کو قدرتی گینگسٹرز قرار دیا

XS
SM
MD
LG