رسائی کے لنکس

کرغزستان: امریکی طیارے کے ملبے سے دو لاشیں برآمد


حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ افغانستان میں امریکی افواج کو ایندھن سپلائی کرنے کے لیے استعمال ہوتا تھا اور جمعہ کو کرغزستان میں گر کر تباہ ہوا تھا۔

کرغزستان میں عہدیداروں نے بتایا ہے کہ ایک روز قبل گرنے والے امریکی فوجی طیارے کے دو پائلٹوں کی لاشیں ملی ہیں۔

حادثہ کا شکار ہونے والا طیارہ افغانستان میں امریکی افواج کو ایندھن سپلائی کرنے کے لیے استعمال ہوتا تھا اور جمعہ کو کرغزستان کے علاقے ’مناس‘ میں قائم امریکہ کے فوجی اڈے کے مغرب میں گر کر تباہ ہوا تھا۔

کرغزستان میں ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کی وزارت کے ترجمان نے کہا کہ امدادی کارکنوں کو ہفتہ کو دو لاشیں ملیں۔

لاشوں کی شناخت نہیں ہو سکی ہے اور کارکن تیسرے امریکی کی لاش کی تلاش میں مصروف ہیں جو اس طیارے میں سوار تھا۔

کرغز عہدیداروں کا کہنا ہے کہ جب طیارہ گر کر تباہ ہوا تو اس میں ساٹھ ٹن تیل تھا۔

حادثے کی وجوہات کے بارے میں کچھ نہیں کہا گیا ہے۔
XS
SM
MD
LG