رسائی کے لنکس

امریکہ میں نیند پر ایک حالیہ تحقیقی مطالعے میں بتایا گیا ہےکہ اوسطا ًایک بالغ شخص کو سات سے نو گھنٹے نیند کی ضرورت ہوتی ہے، جس سے اس کی زندگی میں مثبت تبدیلی آسکتی ہے،جو ایک بہتر زندگی گزارنے کے لئے بہت ضروری ہے۔ عالمی سطح پر نیند نہ آنے کی بڑی وجہ سماجی سطح پر پیش آنے والے مصائب اور مشکلات ہیں

اس حقیقت سے انکار نہیں کیا جاسکتا کہ اچھی صحت کے لیئے اچھی نیند کا ہو نا بہت ضروری ہے۔ نیند انسان کی یادداشت پر بھی اثرات مرتب کرتی ہے۔اگر نیند مکمل اور اچھی ہو تو صحت کے ساتھ ساتھ روز مرہ کی زندگی میں بھی مثبت تبدیلی آتی ہے۔

امریکہ میں نیند پر ایک حالیہ تحقیقی مطالعے میں بتایا گیا ہےکہ اوسطا ًایک بالغ شخص کو سات سے نو گھنٹے نیند کی ضرورت ہوتی ہے، جس سے اس کی زندگی میں مثبت تبدیلی آسکتی ہے جو ایک بہتر زندگی گزارنے کے لئے بہت ضروری ہے۔ عالمی سطح پر نیند نہ آنے کی بڑی وجہ سماجی سطح پر پیش آنے والے مصائب اور مشکلات ہیں۔

ادھر معالجوں کے مطابق، معاشرے کو لاحق مسائل لوگوں کی نیند کو متاثر کرتے ہیں، جس سے صحت کمزور ہو جاتی ہے۔ نوجوانوں کی نسبت، ادھیڑ عمر کے لوگوں کی نیند طبی طور پر تجویز کردہ نیند سے کم ہوتی ہے۔

روزانہ کی بنیاد پر خواتین مردوں سے آدھ گھنٹا زیادہ سوتی ہیں، باالخصوص جن کی عمریں 30 سے 30 سال کی ہوتی ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق، امریکہ میں ہر تین میں سے ایک بالغ سات گھنٹے سے کم نیند کرتا ہے۔ نیند کی کمی سےذیابطیس، بلند فشار خون، دل کی بیماریاں لاحق ہوسکتی ہیں؛ جب کہ نیند سے محرومی یا اس میں کمی سے انسانی زندگی کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔

XS
SM
MD
LG