رسائی کے لنکس

اسامہ بن لادن کے ٹھکانے سے پکڑی گئی ویڈیوز ریلز


اسامہ بن لادن ٹیلی ویژن پر اپنی ویڈیو دیکھ رہاہے
اسامہ بن لادن ٹیلی ویژن پر اپنی ویڈیو دیکھ رہاہے

بن لادن یہ خاص خیال رکھتا تھا کہ ٹیلی ویژن پر وہ دنیا کو کیسا دکھائی دے گا۔ اپنے پیغامات کی ریکارڈنگ سے قبل وہ اپنی داڑھی پرخصاب لگاتا اور اس کی تراش خراش کرتا تھا اور یہ کوشش کرتا تھا کہ وہ ٹیلی ویژن پر ایک باوقار اور مؤثر شخصیت کے طور پر دکھائی دے۔

امریکہ نے پاکستان میں اسامہ بن لادن کے گھر سے اسپیشل فورس کے آپریشن کے دوران قبضے میں لی گئی ویڈیوز جاری کردی ہیں جس میں انہیں دنیا بھر کے ٹیلی ویژنوں کے لیے اپنے پیغامات کی ریکارڈنگ کی ریہرسل کرتے اور پھر انہیں ٹیلی ویژن چینلز پر دیکھتے ہوئے دکھایا گیاہے۔

امریکی بحریہ کے خصوصی دستے سیلز نے نائین الیون کے دہشت گرد حملوں کے سرغنہ کو گذشتہ پیر کو نصف شب سے کچھ بعد ایک خصوصی کارروائی کے دوران فوجی چھاونی کے علاقے ایبٹ آباد میں ہلاک کردیا تھا۔ فوجی کمانڈوز نے وہاں سے نکلنے سے قبل جو سامان اپنے قبضے میں لیا تھا، ان کے بارے ، انہوں نے کہاہے کہ اس سے پہلے دہشت گردی کے مواد کا اتنا بڑا ذخیرہ کبھی نہیں پکڑا گیا۔

انٹیلی جنس کے عہدے داروں نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ویڈیوز، کمپیوٹروں کے آلات اور دوسرے مواد سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ بن لادن کی حیثیت اپنی تنظیم کے صرف ایک علامتی راہنما کی نہیں تھی بلکہ وہ القاعدہ کی کارروائیوں میں بہت سرگرم کردار ادا کررہا تھا۔

بن لادن کو اس چیزکا بطور خاص بہت خیال تھا کہ وہ ٹیلی ویژن پر دنیا کو کیسا دکھائی دے گا۔

اسامہ بن لادن کے ٹھکانے سے پکڑی گئی ویڈیوز ریلز
اسامہ بن لادن کے ٹھکانے سے پکڑی گئی ویڈیوز ریلز

ایک ویڈیو میں بن لان بڑی توجہ سے ایک ٹیلی ویژن پر اپنے بارے میں خبریں دیکھ رہاہے۔ وہ بھورےرنگ کا کمبل اوڑھے زمین پر بیٹھا ہے، اس کے ہاتھ میں ریموٹ کنٹرول ہے اور وہ ٹی ویژن چینلز بدل بدل کردیکھ رہا ہے، جن پر اس وقت بظاہر اس کی کوریج کی جارہی ہے۔

ویڈیو میں دکھائی دینے والا اسامہ کا ٹیلی ویژن سیٹ بہت پرانا اور چھوٹے سائز کا ہے اور وہ ایک ڈیسک کے اوپر رکھا ہوا ہے ۔ ٹیلی ویژن کے ساتھ بہت سی تاریں منسلک ہیں جو قریب پڑے ایک کنٹرول بکس تک جارہی ہیں۔

ویڈیو میں بن لادن کی داڑھی بڑھی ہوئی ہے اوروہ نمایاں طورپر سفید ہے۔

تاہم ایک اور ویڈیو میں اس نے اپنے ایک پیغام کی ریکارڈنگ کے لیے اپنی داڑھی کو بظاہر کالا رنگ دے کر اس کی تراش خراش کی ہوئی ہے۔ اور وہ جو پیغام ریکارڈ کروا رہاہے اس کا عنوان ہے’ امریکی عوام کے لیے پیغام‘۔ خیال ہے کہ مذکورہ ویڈیو پچھلے سال اکتوبر یا نومبر میں ریکارڈ کی گئی تھی۔ امریکی حکومت نے میڈیا کے لیے جوویڈیوز جاری کی ہیں ، ان کے ساتھ آواز شامل نہیں کی گئی۔

انٹیلی جنس عہدے داروں کی بریفنگ میں میڈیا کو بتایا گیا کہ جن امریکی عہدے داروں نے بن لادن کے ڈی این کے نمونے کا ٹیسٹ کیاتھا ، ان کا کہنا ہے کہ یہ امکان کھربوں میں محض ایک فی صد ہے کہ امریکی بحریہ کے سیلز دستے کے ہاتھوں مارا جانے والا شخص اسامہ بن لادن نہیں تھا۔

اسامہ بن لادن کے ٹھکانے سے پکڑی گئی ویڈیوز ریلز
اسامہ بن لادن کے ٹھکانے سے پکڑی گئی ویڈیوز ریلز

امریکی عہدے دار اسامہ کے ٹھکانے سے قبضے میں لیے جانے والے سامان کی جانچ پڑتال کررہے ہیں اور یہ جاننے کی کوشش کررہے ہیں کہ القاعدہ کے مستقبل میں حملوں کے کیامنصوبے تھے اور القاعدہ کے دوسرے عہدے دار کہاں رہ رہے ہیں۔

سی آئی اے کے ڈائریکٹر لیون پینٹا نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ اسامہ کے گھر سے قبضے میں لیا جانے والا سامان یہ ظاہر کرتا ہے کہ اسے پکڑنے کے لیے چھاپہ مارنا کتنا ضروری تھا۔

ان کا کہناتھا کہ یہ آپریشن امریکی فوج او رسی آئی اے کے درمیان ایک بے مثال اور کسی بھی غلطی سے پاک کارروائی تھی ، اور امریکی عوام کو ان سے یہی توقع تھی۔ انہوں نے کہا کہ ابیٹ آباد آپریشن میں ہم اپنے عوام کی توقعات پر پورے اترنے میں کامیاب رہے۔

XS
SM
MD
LG