رسائی کے لنکس

لاہور میں چھ مشتبہ دہشت گرد گرفتار


لاہور پولیس کے سربراہ اسلم ترین نے بتایا ہے کہ چھ مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے جو احمدیوں کی عبادت گاہوں اور مون مارکیٹ کے بم دھماکوں سمیت شہر میں دہشت گردی کے کئی واقعات میں ملوث ہیں ۔

پیر کو لاہور میں ایک پریس کانفرنس میں اسلم ترین نے بتایا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے لاہور کے تین مختلف علاقوں سے چھاپے مار کر 18 ہزار کلوگرام بارود اور بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا ہے۔ اُنھوں نے بتایا کہ اس سے قبل اتنی بڑی تعداد میں اسلحہ و بارود برآمد نہیں کیا گیا ہے۔

اسلم ترین نے بتایا کہ زیرحراست ملزمان نے دوران تفتیش پولیس کو اُن اہداف کے بارے میں بھی بتایا جنہیں وہ آئندہ نشانہ بنانا چاہتے تھے۔

XS
SM
MD
LG