رسائی کے لنکس

لاہور جناح اسپتال حملہ: تین پولیس والوں سمیت کم از کم پانچ افراد ہلاک


لاہور جناح اسپتال حملہ: تین پولیس والوں سمیت کم از کم پانچ افراد ہلاک
لاہور جناح اسپتال حملہ: تین پولیس والوں سمیت کم از کم پانچ افراد ہلاک

اِس واقعے میں تین پولیس اہل کاروں سمیت پانچ افراد ہلاک جب کہ تین پولیس والے زخمی ہوئے: آئی جی پنجاب پولیس

صوبائی حکام نے بتایا ہے کہ پیر کی رات پولیس کی وردیاں پہنے چار دہشت گردوں نے جو بظاہر جمعے کو لاہور میں احمدیوں کی عبادت گاہوں پر دہشت گردی کرنے والوں کے ساتھی تھے، لاہور کے جناح اسپتال پر خودکار اسلحے کی مدد سے حملہ کردیا، جِس سے اُن کا مقصد، انسپیکٹر جنرل پنجاب کے کہنے کے مطابق، وہاں زیرِ علاج معاذ نام کے زخمی اپنے ساتھی دہشت گرد کو فرار کرانا یا مارنا تھا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی پنجاب نے کہا کہ زخمی دہشت گرد کی حفاظت پر مامور پولیس والوں نے اِن دہشت گردوں کا بھرپور مقابلہ کیا اور ایک دہشت گرد کو زخمی بھی کردیا۔

تاہم، اُن کا کہنا تھا کہ دہشت گرد وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے اور اب پولیس اُن کو تلاش کر رہی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں آئی جی پنجاب نے بتایا کہ اِس واقعے میں تین پولیس اہل کاروں سمیت پانچ افراد ہلاک جب کہ تین پولیس والے زخمی ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ جمعے کے روز لاہور میں احمدیوں کی دو عبادت گاہوں پر دہشت گردوں کے حملوں میں 89افراد ہلاک ہوئے تھے۔ اُس واقعے میں دو دہشت گرد مارے گئے جب کہ دو گرفتار ہو گئے تھے۔

گرفتار ہونے والوں میں سے ایک عبد اللہ عرف محمد نامی دہشت گرد سے ہونے والی تفتیش کے نتیجے میں پولیس نے مبینہ طور پر مشتبہ افراد کی گرفتاریاں کی ہیں، جب کہ دوسرا دہشت گرد، معاذ شدیدزخمی ہونے کے سبب جناح اسپتال میں زیرِ علاج ہے، جِس کو مارنے یا چھڑانے کے لیے اتوار کو دہشت گردوں نے، پولیس کے کہنے کے مطابق، یہ کارروائی کی ہے۔

XS
SM
MD
LG