رسائی کے لنکس

لاہور میں صوفی بزرگ کے مزار کے باہر بم دھماکہ، 2 ہلاک

  • عمیر ریاض

لاہور، فروری 3، ایک صوفی مزار پر بم دھماکے کے بعد پولیس کے سپاہی معائنہ کررہے ہیں۔

لاہور، فروری 3، ایک صوفی مزار پر بم دھماکے کے بعد پولیس کے سپاہی معائنہ کررہے ہیں۔

لاہور کے علاقے بادامی باغ میں ایک صوفی بزرگ کے مزار کے باہر ہونے والے بم دھماکے میں دو افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے ہیں۔

پاکستانی میڈیا میں آنے والی اطلاعات کے مطابق واقعہ جمعرات کی شب بابا حید سائیں نامی صوفی بزرگ کے مزار کے بیرونی دروازے کے نزدیک پیش آیا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ جمعرات کا روز ہونے کے باعث مزار پر معمول سے زیادہ زائرین کا رش تھا اور دھماکے کے وقت وہاں لنگر تقسیم کیا جارہا تھا۔

ڈی سی او لاہور احد چیمہ نے جائے واقعہ کے دورے کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ پولیس کی جانب سے ابتدائی تحقیقات میں قیاس ظاہر کیا جارہا ہے کہ دھماکہ ریموٹ کنٹرولڈ ٹائم ڈیوائس کے نتیجے میں ہوا۔

ڈی سی او لاہور نے واقعہ میں دو افراد کی ہلاکت اور 20 سے زائد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔ دھماکے کے زخمیوں کو طبی امداد کیلیے شہر کے مختلف اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔

XS
SM
MD
LG