رسائی کے لنکس

لاہور دوخودکش حملوں میں45 ہلاک، اقبال ٹاون دھماکوں سے گونج اٹھا


فائل فوٹو
فائل فوٹو

اعلیٰ پولیس حکام نے بتا یا ہے کہ لاہور میں جمعے کی دوپہرہونے والے یکے بعد دیگر ے دوخودکش بم دھماکوں میں کم ازکم 45 افراد ہلاک اور 95 سے زائد زخمی ہو گئے۔

پنجاب پولیس کے سربراہ طارق سلیم ڈوگر کا کہنا ہے کہ چھاؤنی کے علاقے آرے بازار میں ہونے والے دونوں حملے 15 سے 20 سیکنڈ کے وقفے سے کیے گئے اور خودکش بمباروں نے پید ل اپنے اہداف کو نشانہ بنایا۔ جائے وقوع پر صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے اُنھوں نے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں حملہ آور وں کے چہرے اور دوسرے جسمانی اعضاء کے علاوہ تکنیکی نوعیت کے اہم شواہد بھی پولیس کو ملے ہیں جن کی مدد سے تحقیقات میں ٹھوس پیش رفت کی توقع ہے۔

صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے بتایا کہ خودکش حملوں کا نشانہ فوج کی گاڑیاں تھیں اور پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 6 فوجی اہلکا ر بھی شامل ہیں ۔

امدادی ٹیموں نے دھماکوں میں زخمی ہونے والوں کو قریبی سول و فوجی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا ہے۔

جمعہ کی شام لاہرر کی رہائشی علاقے اقبال ٹاون میں یکے بعد دیگرے پانچ بم چھوٹے بم دھماکے ہوئے لیکن پولیس نے بتایا کہ ان میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا اور ان کا مقصد محض خوف و ہراس پھیلاناتھا۔

رواں ہفتے کے دوران لاہور میں دہشت گردی کا دو سرا بڑا واقع ہے ۔ اس سے قبل شہر کے پوش رہائشی علاقے ماڈل ٹاؤن میں ایک تحقیقاتی ایجنسی کے تفتیشی مرکز پر حملے میں کم ازکم 13 افراد ہلاک اور 80 سے زائد زخمیہو گئے تھے۔ اس حملے کی ذمہ داری طالبان عسکریت پسندوں کے قبول کی تھی۔

دوسری طرف اسی ہفتے صوبہ سرحد کے شہر مانسہرہ میں بھی ایک غیر سرکاری امریکی امدادی تنظیم ورلڈ ویژن کے دفتر پر مشتبہ عسکریت پسندوں کے حملے تنظیم کے چھ ملازمین ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

XS
SM
MD
LG