رسائی کے لنکس

لاہور: دکان میں دھماکا، 12 افراد زخمی


دھماکے کا نشانہ بننے والی دکان کے مالک کا کہنا ہے کہ بھتا نہ دینے پر ان کی دکان کو نشانہ بنایا گیا

صوبہ پنجاب کے دارلحکومت لاہور میں بم دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد زخمی ہوئے۔

بتایا گیا ہے کہ اچھرہ کے علاقے میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے ہوئے۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کیلئے شہر کے مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دھماکے کا نشانہ بننے والی دکان کے مالک کا کہنا ہے کہ ’بھتہ نہ دینے پر ان کی دکان کو نشانہ بنایا گیا‘۔

بقول اُن کے، مجھ سے 20 لاکھ روپے بھتہ مانگا گیا تھا، جس کے لئے دھمکی آمیز کالیں آر ہی تھیں۔

اُنھوں نے بتایا کہ واقعے سے پہلے، پولیس کو اِن دھمکی آمیزکالوں سے مطلع کر دیا تھا۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق، دھماکے میں 250 سے 300 گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا۔

دھماکے سے قریب واقع دکانوں کو بھی نقصان پہنچا۔
XS
SM
MD
LG