رسائی کے لنکس

امریکہ کی جانب سے فورمین کرسچین کالج میں سائنسی تجربہ گاہ کا قیام


امریکہ کی جانب سے فورمین کرسچین کالج میں سائنسی تجربہ گاہ کا قیام
امریکہ کی جانب سے فورمین کرسچین کالج میں سائنسی تجربہ گاہ کا قیام

لاہور کے فورمین کرسچین کالج میں امریکہ کے تعاون سے شعبہ سائنس کی نئی عمارت کی تعمیر کے بعد منگل کے روز امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (USAID)کے ڈائریکٹر باب ولسن اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اس کا افتتاح کیا۔

امریکی مالی تعاون،پنجاب حکومت اور مذکورہ کالج کے اشتراک سے تعمیرہونے والی یہ عمارت انفارمیشن ٹیکنالوجی،حیاتیات،کیمیا اور طبیعات کی نئی تجربہ گاہوں پر مشتمل ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے باب ولسن نے کہا کہ فورمین کرسچین جیسے تعلیمی ادارے عالمی معیار کی سستی اور قابل حصول تعلیم کی فراہمی کے ذریعے پاکستان کے مستقبل میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ نئی عمارت میں آلات سے لیس سائنس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی تجربہ گاہیں وہ ضروری لوازمات ہیں جن کی پاکستان کو آنے والے ادوار میں اعلیٰ تعلیم کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ضروری ہے۔

واضح رہے کہ اس سائنسی عمارت کی تعمیر 2005ء میں اس وقت شروع ہوئی جب امریکہ نے فورمین کرسچین کالج کو50لاکھ ڈالر کی امداد دی۔ اس رقم سے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی تجربہ گاہوں کو 100کمپیوٹر فراہم کیے گئے، ایک نئی لائبریری قائم کی گئی،اعلیٰ تعلیم کے لیے چار سالہ تعلیمی پروگرام اور 1400وظائف کا اجراء اور نصاب اور عملے کی بہتری کے لیے اعانت فراہم کی گئی۔

XS
SM
MD
LG