رسائی کے لنکس

علامہ اقبال ٹاؤن سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد


فائل فوٹو
فائل فوٹو

چاولوں کی بڑی بوری کے برابر دھماکہ خیز مواد سے بھرے 60بڑے بیگ، 16ہینڈ گرینیڈ، ایل ایم جی کی 200 اور ایس ایم جی کی 500کے قریب گولیاں، ایل ایم جی بُلیٹ ہولڈر، خودکش حملے کے جیکٹ اور ہولڈر

پولیس حکام نے بتایا ہے کہ تین دِن پہلے علامہ اقبال ٹاؤن میں پہ در پہ دھماکوں کے بعد پولیس نے جو سرچ آپریشن شروع کیا تھا اُس میں اُن کو پیر کی شام بڑی کامیابی ملی ہے، اور علامہ اقبال ٹاؤن کی ایک دوکان سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود ملا ہے۔

علامہ اقبال ٹاؤن کے سپرانٹنڈینٹ پولیس علی ناصر رضوی نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ چاولوں کی بڑی بوری کے برابر دھماکہ خیز مواد سے بھرے 60بڑے بیگ، 16ہینڈ گرینیڈ، ایل ایم جی کی 200 اور ایس ایم جی کی 500کے قریب گولیاں، ایل ایم جی بُلیٹ ہولڈر، خودکش حملے کے جیکٹ اور ہولڈر۔ ابھی تمام کا تمام سامان ڈفیوز نہیں ہو سکا۔

علی ناصر رضوی کا کہنا تھا کہ پولیس نے پانچ مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے اور تفتیش کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے لاہور دہشت گردی کے پہ در پہ حملوں کا نشانہ بنا رہا جِس کے دوران ماڈل ٹاؤن کے علاقے میں ایک تفتیشی مرکز اور لاہور چھاؤنی میں فوجی گاڑیوں پر حملوں میں درجنوں افراد ہلاک ہوئے تھے اور 12مارچ کی رات علامہ اقبال ٹاؤن میں یکے بعد دیگرے ہونے والے دھماکوں سے شہر میں سراسیمگی کی فضا پیدا ہوگئی تھی اور اگلے روز لاہور کی رونقیں ماند پڑ گئی تھیں۔

XS
SM
MD
LG