رسائی کے لنکس

لاہور: آتشزدگی سے بچے سمیت چھ ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

امدادی کارکنوں اور آگ بجھانے والوں نے کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا اور لگ بھگ 50 افراد کو ان متاثرہ عمارتوں سے نکالنے میں کامیاب ہوگئے۔

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے مرکزی شہر لاہور میں آتشزدگی کے باعث ایک بچے سمیت کم ازکم چھ افراد ہلاک ہو گئے۔

شہر کے ایک مصروف علاقے لکشمی چوک میں ہفتہ کو رات دیر گئے عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے قریبی عمارتوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

امدادی کارکنوں اور آگ بجھانے والوں نے کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا اور لگ بھگ 50 افراد کو ان متاثرہ عمارتوں سے نکالنے میں کامیاب ہوگئے۔

مقامی حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ آگ بجلی کے شارٹ سرکٹ کا نتیجہ تھی اور اس عمارت میں گاڑیوں کے فاضل پرزہ جات اور دیگر پلاسٹک کی اشیاء کے گودام تھے جس کے باعث یہ تیزی سے پھیلتی گئی۔
XS
SM
MD
LG