رسائی کے لنکس

لاہور کے ایک اسکول میں آتشزدگی، 22 بچے جھلس گئے


(فائل فوٹو)

(فائل فوٹو)

دھماکا ممکنہ طور پر رات کے وقت ہیٹر کھلا رہنے کی وجہ سے کمرے میں گیس بھر جانے سے ہوا۔

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے ایک نجی اسکول میں قدرتی گیس کے اخراج کے بعد دھماکے سے 22 بچے جھلس گئے۔

لاہور میں ریسکیو 1122 کے حکام نے بتایا کہ یہ واقعہ شاہدرہ کے علاقے میں ایک نجی اسکول میں جمعرات کو پیش آیا۔

ریسکیو کے ضلعی ایمرجنسی افسر ڈاکٹر احمد رضا نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ اسکول کی ایک جماعت میں گیس کا ہیٹر جلانے کے لیے جیسے ہی دیا سلائی جلائی گئی تو یہ دھماکا ہوا۔

انھوں نے بتایا کہ دھماکا ممکنہ طور پر رات کے وقت ہیٹر کھلا رہنے کی وجہ سے کمرے میں گیس بھر جانے سے ہوا۔

ڈاکٹر رضا کا کہنا تھا کہ 22 بچوں کے علاوہ کلاس میں موجود ایک خاتون ٹیچر کو بھی ہاتھ اور چہرے پر معمولی زخم آئے ہیں جنہیں میو اسپتال لاہور منتقل کردیا گیا۔
XS
SM
MD
LG