رسائی کے لنکس

لاہور سیشن کورٹ میں فائرنگ وکیل سمیت دو ہلاک

  • ب

لاہور سیشن کورٹ میں فائرنگ وکیل سمیت دو ہلاک

لاہور سیشن کورٹ میں فائرنگ وکیل سمیت دو ہلاک


لاہور کی سیشن کورٹ میں فائرنگ اور دستی بموں کے حملے میں ایک وکیل ہلاک ہو گیا جب کہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک حملہ آور بھی مارا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بدھ کی سہ پہر سیشن کورٹ میں معمول کی سرگرمیاں جاری تھیں کہ عدالت کے احاطے میں موجود ملزم کو چھڑانے کے لیے مسلح افراد نے پہلے دستی بم پھینکے اور اُس کے بعد فائرنگ شروع کردی۔

پولیس کے مطابق حملہ آور زیر حراست ملزم کو چھڑانا چاہتے تھے ۔ عینی شاہدین کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد تین سے زیادہ تھی اور فائرنگ کے بعد عدالت میں بھگدڑ مچ گئی۔


XS
SM
MD
LG