رسائی کے لنکس

تربیتی طیارہ تباہ، دونوں پائلٹ ہلاک


تربیتی طیارہ تباہ، دونوں پائلٹ ہلاک

تربیتی طیارہ تباہ، دونوں پائلٹ ہلاک

پاکستان کے دوسرے بڑے شہر لاہور میں جمعرات کو ایک چھوٹا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہونے سے اس میں سوار دونوں پائلٹ ہلاک ہو گئے۔

انتظامیہ اور امدادی کارکنوں نے بتایا کہ سیسنا 150 ساخت کے طیارے نے والٹن ہوائی اڈے سے اُڑان بھری تھی اور کچھ دیر بعد ہی یہ ماڈل ٹاؤن کے رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا۔

ہلاک ہونے والوں کی شناخت فلائینگ انسٹرکٹر انیتا قریشی اور زیرِ تربیت پائلٹ قریشی کے ناموں سے کی گئی ہے۔

عہدے داروں نے بتایا کہ طیارہ گرنے سے اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

XS
SM
MD
LG