رسائی کے لنکس

شادی کے تین دن بعد اہلیہ کے قتل کے الزام میں ایک شخص گرفتار


فائل فوٹو
فائل فوٹو

شادی کے تین دن بعد حرا مردہ حالت میں پائی گئیں اور پولیس کے مطابق اپنی بیٹی کے چہرے اور گردن پر خراشوں کے نشانات دیکھنے کے بعد اُن کے والد نے اس معاملے کی پولیس میں رپورٹ درج کروائی تھی۔

پاکستان کی پولیس نے شادی کے تین ہی دن بعد اپنی اہلیہ کو قتل کرنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔

یہ واقعہ گزشتہ ہفتے لاہور میں پیش آیا تھا۔

لاہور پولیس کے مطابق عمر تنویر نے اعتراف کیا ہے کہ اُس نے اپنی اہلیہ حرا کے منہ پر تکیہ رکھ کر اُن کا دم گھوٹ دیا تھا۔

واضح رہے کہ ابتدا میں عمر تنویر نے اپنی بیوی کو قتل کرنے کے الزامات کی نفی کی تھی۔

شادی کے تین دن بعد حرا مردہ حالت میں پائی گئیں اور پولیس کے مطابق اپنی بیٹی کے چہرے اور گردن پر خراشوں کے نشانات دیکھنے کے بعد اُن کے والد نے اس معاملے کی پولیس میں رپورٹ درج کروائی تھی۔

اب تک سامنے آنے والی اطلاعات کےمطابق عمر تنویر نے یہ شادی اپنے خاندان کے دباؤ پر کی تھی جب کہ وہ ایک اور خاتون سے شادی کا خواہاں تھا جو کہ دبئی میں رہائش پذیر تھی۔

اس معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

XS
SM
MD
LG