رسائی کے لنکس

’لاہور سے آگے‘ پاکستانی سینما کے لئے ہوا کا تازہ جھونکا


صبا قمر اور یاسر حسین جیسے ستاروں سے سجی’ لاہور سے آگے‘ کے ڈائریکٹر وجاہت رؤف ہیں جو اس سے قبل ’کراچی سے لاہور‘ بنا چکے ہیں

کراچی ... بالی وڈ فلموں پر پابندی کے بعد دوبارہ اپنے قدموں پر کھڑی ہوتی پاکستانی فلم انڈسٹری کو قحط جیسی صورتحال کا سامنا تھا جسے ’لاہور سے آگے‘ کی ریلیز نے بارش کے پہلے قطرے کی طرح تبدیل کر دیا۔

صبا قمر اور یاسر حسین جیسے ستاروں سے سجی’ لاہور سے آگے‘ کے ڈائریکٹر وجاہت رؤف ہیں جو اس سے قبل ’کراچی سے لاہور‘ بنا چکے ہیں۔

اے آر وائی فلمز کے نائب صدر مارکیٹنگ، اسفند یار کے مطابق ’لاہورسے آگے‘ نے ریلیز کے ابتدائی دو دنوں میں تقریباً 25 ملین روپے کا بزنس کیا۔

فلم ’لاہور سے آگے‘ ۔۔ ایسے جوڑے کی کہانی ہے جسے ’لاہور اور اس سے آگے کے سفر میں غیر متوقع حالات و واقعات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

’لاہور سے آگے‘ کی ریلیز سے قبل کراچی میں ہونے والے فلم کے رنگارنگ پریمئیر میں فلم، ٹی وی اور فیشن انڈسٹری کے گلیمرس ستاروں نے جلوے اور رونقیں بکھیریں۔

ریڈ کارپٹ پر فلم کی کاسٹ سمیت شوبز کے دیگر اسٹارز نے زبردست اینٹری دی اور میڈیا کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔

صبا قمر اور یاسر حسین روایتی طور پر دیر سے تقریب میں پہنچنے جبکہ نادیہ حسین، انور مقصود، احمد علی بٹ اور جانان ملک سمیت دیگر سیلبریٹز ٹائم پر پہنچنے والوں میں شامل تھے۔

تبصرے دکھائیں

XS
SM
MD
LG